آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 مئی کے مقابلے میں 9 جولائی کو جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی تمام اقسام کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے سے بڑھا کر 122 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 113 روپے سے بڑھا کر 125 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے سے بڑھا کر 132 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 121 روپے سے بڑھا کر 135 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت بدستور 145 روپے فی کلو برقرار رہے گی۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، جبکہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close