بھارت میں بہت اپنائیت محسوس کر رہا ہوں، افغان وزیر

نئی دہلی: افغانستان کے وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری اپنے پہلے سرکاری دورۂ بھارت پر مختلف بھارتی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے اور آمد کے پہلے ہی دن سے بھارتی حکومت، وزیر خارجہ اور دیگر حکام نے ان کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہوں، بلکہ ایسا لگا جیسے یہ ان کا اپنا ملک ہو۔

ایک سوال کے جواب میں افغان وزیر نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “جیسا کہ آپ نے ذکر کیا، ہمارا اور آپ کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان کے متعدد سیاسی رہنما اور وزرا مختلف مواقع پر بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close