ہولناک جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی

میڈرڈ: اسپین کے جنوبی علاقے میں جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق آگ جنوبی اسپین کے قصبے لوس گالاردوس کے قریب بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے سیکڑوں فائرفائٹرز، فوجی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اسپینش حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی شہری شامل ہے، جبکہ دیگر بظاہر غیر ملکی شہری تھے جنہوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے متعلق حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

حکام کے مطابق اس جنگلاتی آگ کو اسپین کی تاریخ کی مہلک ترین آتشزدگیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close