برلن: امریکا نے جرمنی کو جدید ٹوماہاک (Tomahawk) کروز میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ جرمن حکومت نے انہیں خرید کر جرمنی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن چانسلر نے بتایا کہ انقرہ میں ہونے والا نیٹو اجلاس توقع سے زیادہ نتیجہ خیز رہا، جہاں امریکا کے ساتھ ہونے والی سائیڈ لائن ملاقات میں ٹوماہاک میزائلوں کی خریداری پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جرمنی کی دفاعی صلاحیت میں موجود اہم اسٹریٹجک خلا کو پُر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ یورپی دفاعی نظام کی تیاری اور یورپ میں اس کی تعیناتی پر بھی کام جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومتی ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے منگل کو دستخط کیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے ذریعے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگست میں جرمنی کو ٹوماہاک میزائلوں اور ان کے زمینی ٹائیفون لانچرز کی خریداری کی باضابطہ منظوری دے دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی کتنے میزائل اور لانچرز خریدے گا، اس کی تفصیلات سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






