نئی دہلی: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں ہاسٹل میں سوئی ہوئی چار طالبات کو سانپ نے ڈس لیا، جس کے نتیجے میں 12 سالہ طالبہ ورشا جان کی بازی ہار گئی، جبکہ تین دیگر طالبات اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع لوہارڈگا کے ایک مقامی اسکول کے ہاسٹل میں پیش آیا، جہاں تمام طالبات ایک ہی کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک سانپ نے انہیں ڈس لیا، جس سے ہاسٹل میں افراتفری مچ گئی۔
انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ طالبات کو اسپتال منتقل کیا، تاہم ورشا کی جان نہ بچائی جا سکی، جبکہ دیگر تین طالبات کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد طالبہ کے اہل خانہ اور مقامی افراد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






