صدر مسعود پزشکیان، ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کا جواب توہین سے نہیں دیں گے

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، تاہم ایران اس کا جواب توہین سے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایسے لوگوں کی پالیسی اختیار نہیں کرے گا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں، البتہ ملک اپنے قومی حقوق کا ہر قیمت پر بھرپور دفاع کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات بھی متاثر ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق امریکی اقدامات آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے کے عمل میں سنگین رکاوٹ پیدا کریں گے، جبکہ غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں نہ کوئی حق ہے اور نہ ہی کوئی جائز مفاد۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close