ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے تحت ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو مرحلوں میں تعطیلات دی جائیں گی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے مطابق پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جبکہ دوسرا مرحلہ 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔

اعلامیے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران عدالتی امور کی بلا تعطل انجام دہی کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔

ملازمین کو چھٹیوں پر روانگی سے قبل تمام زیر التوا فائلیں اور اہم سرکاری امور مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں تمام افسران اور ملازمین کو دورانِ تعطیلات اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری رابطہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close