سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی مراعات کی مد میں تقریباً 79 لاکھ روپے واپس کر دیے
سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ مؤثر ہونے کے بعد بطور رکن اسمبلی حاصل کی گئی تمام مالی مراعات واپس کر دیں۔
اس حوالے سے انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک ارسال کیا، جس کی وصولی کی تصدیق بھی سیکرٹریٹ نے کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے این اے-256 خضدار کی نشست سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔
استعفیٰ مؤثر ہونے کے بعد انہیں بطور رکن قومی اسمبلی حاصل تمام مالی مراعات اور سہولیات واپس لے لی گئیں، جس کے تحت انہوں نے متعلقہ رقم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ادا کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






