مودی حکومت نے اپنی ہزیمت چھپانے کیلئے آپریشن سندور میں ہلاک فوجیوں کے ساتھ بھی غداری کر لی،پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور مودی حکومت کی دم توڑتی سیاست بچانے کا ناکام حربہ تھا۔
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے سچ کو 13 مہینے تک چھپا کر فوجی جوانوں کی قربانی کا مذاق اڑا دیا۔
کانگریس رہنما سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ راجناتھ سنگھ جوانوں کی ہلاکت پر جھوٹ بول کر ان کی قربانیوں کا سرعام مذاق اڑانے والا بزدل نکلا۔
دی ہندو کے مطابق ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے مودی حکومت کو سیاسی مفاد کیلئے اپنے فوجیوں کو دھوکہ دینے والی بدترین حکومت قرار دیا۔
سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری کے مطابق مودی کی ہندوتوا پارٹی صرف الیکشن جیتنے کے لیے فوج کے نام پر سیاست چمکانے کا دھندا کرتی ہے۔
بھارتی جریدہ کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے جھوٹ پر قائم مودی حکومت سے فوری اقتدار چھوڑتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔
معروف صحافی سوجیت نائر نے انکشاف کیا مودی حکومت کے لیے فوجی جوانوں کی جانیں صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جوانوں کی موت چھپانا فتح نہیں بلکہ مودی کی ہار کا سب سے بڑا اعتراف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






