افسوسناک خبر ، ٹک ٹاک کاجنون ، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمدکے قریب آمری پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان فہیم جونیجو اپنے کزن کے ساتھ آمری پل کے قریب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ دریا میں جا گرا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کا عمل جاری رکھا،تقریباً 72 گھنٹے بعد نوجوان کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔

 لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہوگئی، اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close