عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1187 روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1187 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11.87 ڈالر اضافے کے بعد 4088 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






