کراچی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں 50 کلو آٹے کے تھیلے اور مختلف اقسام کے چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ چاول کی مختلف اقسام 20 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






