اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث تین چینی باشندوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-7/1 میں مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران ایک گھر سے بڑی تعداد میں انسانی اعضا برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے بعد پانچوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ہوٹا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تفتیش کے لیے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جبکہ متعلقہ ادارے مبینہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






