واشنگٹن: امریکا، لبنان اور اسرائیل نے واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس فریم ورک میں فوری سکیورٹی اقدامات کے ساتھ مستقبل میں جامع مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ بھی شامل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت لبنان میں امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام ایک محفوظ، پُرامن اور بہتر مستقبل گزار سکیں، اور یہی اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو نے واضح کیا کہ یہ فریم ورک حتمی امن معاہدہ نہیں بلکہ آئندہ مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے ایک بنیادی خاکہ ہے۔
تقریب کے دوران امریکا، لبنان اور اسرائیل نے معاہدے پر دستخط کیے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






