آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی

اہل کراچی کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 دنوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات نے کراچی کے لیے اگلے 3 دن کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران سمندری ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ہواؤں کے جاری سلسلے کے زیر اثر آج جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، دادو، خیرپور، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور جامشورو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ دیہی سندھ میں آندھی کی وجہ سے کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اور متعلقہ اداروں اور شہریوں کو موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close