امریکا اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے۔
وائٹ ہاؤس نے ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارسائی میں عشایئے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عشائیے سے روانگی کے وقت میڈیا کے سوال پر کہا کہ انھوں نے ایران ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکا ایران امن معاہدے سے متعلق ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کا متن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو 14 نکات پر مشتمل ہے، امریکی حکام نے متن میڈیا نمائندوں کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ مفاہمتی یادداشت کا پہلا نکتہ فوری اور مستقل جنگ بندی ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں واقع محلِ ورسائی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھے جب انھوں نے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔
میکرون نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’’صدر ٹرمپ نے آج رات ورسائی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’یہ معاہدہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ہمارے ہم وطنوں کے لیے درست سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو جلد ہی توانائی کی قیمتوں میں کمی کو ممکن بنائے گا۔‘‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






