اسلام آباد: حکومت نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی سول اور فوجی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی 24 جولائی 2026 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 16 جون شام 5 بج کر 50 منٹ سے 24 جولائی 2026 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ سول اور فوجی طیاروں پر لاگو ہوگی، جبکہ اس دوران انہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق مزید فیصلے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






