جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے آئی ہاسپٹل کی تعمیر شروع، لاہور کے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں 20 جدید ترین آپریشن تھیٹرز ہوں گےِ ، جنرل رحمت خان

الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل نے لاہور میں ایشیاء کے جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جو کروڑوں افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔

صدر الشفا ٹرسٹ میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے اس منصوبے کو ٹرسٹ کے اس مشن میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جس کا مقصد آنکھوں کے معیاری علاج تک رسائی بڑھانا اور قابلِ بچاؤ اندھے پن کو کم کرنا ہے۔ٹرسٹ نے تعمیر کا ٹھیکہ لاہور کی ایک فرم کو دیا ہےاور معاہدے کے تحت تاخیر کی حوصلہ شکنی کی شقوں کے ساتھ 13 ماہ کے اندر گرے اسٹرکچر کی تکمیل لازمی قرار دی گئی ہے۔

پروجیکٹ پر کام کے آغاز سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں الشفا ٹرسٹ کے حکام، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور تعمیراتی عملے نے ہسپتال کی کامیاب تکمیل کے لیے دعا کی۔میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے بتایا کہ یہ ہسپتال رنگ روڈ پر پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 70 کنال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس جدید ترین ہسپتال میں 20 جدید آپریشن تھیٹرز ہوں گے۔ یہ ہسپتال تقریباً 2 کروڑ لوگوں کو خدمات فراہم کرے گا اور سالانہ 6 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کرے گا جبکہ مستحق مریضوں کا علاج مفت علاج دستیاب ہوگا۔

یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں بینائی کا مسئلہ صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ لوگ اندھے پن یا کمزور بینائی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ اندھے پن کے کل کیسز میں سے نصف سے زیادہ کی وجہ موتیاہےاور وسطی پنجاب میں اندھے پن کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی، سکھر، کوہاٹ، مظفرآباد، چکوال، گلگت اور حویلی لکھا میں آنکھوں کے سات ہسپتال چلا رہا ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں 15,000 سے زیادہ مفت اسکریننگ اور سرجیکل کیمپس بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ٹرسٹ نے فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب بھی منعقد کی جس میں راحت فتح علی خان اور استاد نور بخش نے پرفارم کیاجہاں مخیر حضرات نے اس منصوبے کے لیے دس کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close