محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جب کہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پیش گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کراچی اور اس کے گرد و نواح میں اس دوران ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
آج صبح ہی سے کراچی شہر میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






