لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران کیئر اسٹارمر نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برطانیہ ایران تنازع کے پرامن حل اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
ٹیلیفونک رابطے میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






