حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی موجودہ نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






