گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی ، کب اور کہاں کہاں ؟ جانئے

لاہور میں گزشتہ شب ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے 20 فیصد امکانات ظاہر کیے ہیں۔ بارش کے بعد شہر میں موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے اور فضاء میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔

شہر میں 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان موجود ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close