کیا آپ کی جیب میں رکھا بانڈ 8 کروڑ کا ہے؟ 40 ہزار والے پرائز بانڈ کا وہ جادوئی نمبر Posted on June 10, 2026 by Haseeb Qureshi اسلام آباد 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ نیشنل سیونگز نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی تازہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ نتائج کے مطابق پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا ہے جو بانڈ نمبر 810678 کے حصے میں آیا ہے۔ دوسرا انعام 3 کروڑ روپے ہے، جو تین خوش نصیب افراد نے جیتا ہے، جن کے بانڈ نمبرز 159467، 855955 اور 954286 ہیں۔ تیسرے انعام میں 660 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، تاہم ان کی مکمل فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔ تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں