منکی پاکس کیسے پھیلا؟ لاہور کے علاقوں میں وائرس کا پھیلاؤ

لاہور: شہر میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 22 سالہ دو خواتین میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں علاج کے لیے میو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی طبی نگہداشت جاری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں رپورٹ ہونے والے حالیہ کیسز مقامی نوعیت کے ہیں اور متاثرہ خواتین کی بیرونِ ملک سفر کی کوئی ہسٹری موجود نہیں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر خود کو قرنطینہ کریں اور طبی مشورہ حاصل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close