کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔
کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کےبانی ڈاکٹربشیرحنیف کےمطابق شہرمیں ہرماہ تقریباً 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔
کیسز میں 12 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے کم ہے،جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل بھی دل کے امراض کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔
ڈاکٹر بشیرحنیف نےکہاکہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،جبکہ سگریٹ نوشی، ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر دل کے امراض کی بڑی وجوہات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






