ملازمین کی لاٹری نکل آئی، حکومت کا ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس منظور

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26 کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر ملازمین کے لیے سالانہ بونس کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیسکو کے ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔ اسی طرح لمپ سم اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس انسینٹو فراہم کیا جائے گا۔ یہ سہولت صرف ان ملازمین کو حاصل ہوگی جو کم از کم چھ ماہ سے کمپنی کے پے رول پر موجود ہیں۔

ادارے کی جانب سے شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن، بجلی چوری یا بدعنوانی میں ملوث ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔ اسی طرح نیب، ایف آئی اے یا دیگر تحقیقاتی اداروں کی انکوائریوں کا سامنا کرنے والے یا محکمانہ طور پر بڑی سزا پانے والے ملازمین بھی اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ اور نئے کنکشن کی فراہمی میں تاخیر کرنے والے افسران، اور عوامی شکایات (118 ہیلپ لائن) کے بروقت حل میں ناکام رہنے والے عملے کو بھی بونس نہیں دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close