چیٹ جی پی ٹی میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی!

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی اپنے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی چیٹ جی پی ٹی کو محض ایک چیٹ بوٹ کے بجائے ایک جامع “سپر ایپ” کی شکل دینا چاہتی ہے، جہاں صارفین کو کوڈنگ کی سہولیات، خودکار اے آئی ایجنٹس اور دیگر جدید فیچرز ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی کاروباری حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مستقبل میں ممکنہ شیئر لسٹنگ سے قبل آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا اور اپنی مصنوعات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین کے مطابق یہ تبدیلیاں وسیع تنظیمی اصلاحات کے تحت کی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے مختلف مصنوعات اور خدمات کو زیادہ مربوط انداز میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close