سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کی باصلاحیت ریسلر عائشہ بلوچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسلنگ کے فائنل مقابلے میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
عائشہ بلوچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی اعتماد، بہترین داؤ پیچ اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ایشیا بھر سے آنے والی حریف کھلاڑی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ فائنل مقابلے میں ان کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کے سامنے بے بس دکھائی دی۔
فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے میدان میں سجدۂ شکر ادا کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ وکٹری پوڈیم پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کی اس کامیابی پر ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ عوام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں خصوصاً بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے حوصلے، عزم اور امید کا روشن پیغام بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






