عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.94 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 93.09 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 2.50 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 90.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں حالیہ طور پر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود مقامی سطح پر رد و بدل کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






