محکمہ موسمیات کیجانب سے موسمی صورتحالسے متعلق نیا الرٹ جاری

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق نیا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی جی خان، قصور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ سیدپور میں 31 ملی میٹر، بوکرہ میں 22 ملی میٹر، گولڑہ میں 17 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 43 ملی میٹر، شمس آباد میں 49 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 23 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 41 ملی میٹر، کچہری میں 28 ملی میٹر اور کٹاریاں میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں مختصر وقت کی بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صادق آباد، جامع مسجد روڈ، شمس آباد اور آئی جے پی روڈ سمیت کئی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام ناکام دکھائی دیا اور پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close