آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی خطرے میں ہے؟

نیویارک: واٹس ایپ ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کو ممکنہ فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

“اسکام الرٹ” نامی یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات کے بارے میں صارفین کو اضافی معلومات اور انتباہ فراہم کرنا ہے۔

اس فیچر کے تحت مشتبہ پیغامات کے حوالے سے الرٹ براہ راست چیٹ میں ظاہر ہوگا، جس کی مدد سے صارفین بہتر انداز میں فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا پیغام پر اعتماد کرنا ہے یا بھیجنے والے کو بلاک اور رپورٹ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کسی ممکنہ فراڈ کی صورت میں خودکار کارروائی نہیں کرے گا بلکہ خطرات کا تجزیہ فراہم کرکے صارفین کو باخبر فیصلہ کرنے میں مدد دے گا۔ اس کا بنیادی مقصد فراڈ پر مبنی پیغامات کے بارے میں ابتدائی مرحلے پر خبردار کرنا ہے۔

ڈیٹا پرائیویسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشکوک پیغامات کا تجزیہ صارف کے اسمارٹ فون پر ہی کیا جائے گا اور پیغامات کا مواد کمپنی کے سرورز پر منتقل نہیں ہوگا، جس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ برقرار رہے گا۔

واٹس ایپ اس سے قبل وائس میسجز کے ٹرانسکرپشن فیچر کے لیے بھی اسی نوعیت کی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ کمپنی لوکل ایکٹیویٹی لاگز پر بھی کام کر رہی ہے، جہاں اسکام الرٹ سے متعلق معلومات محفوظ کی جا سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اختیاری ہوگا اور بائی ڈیفالٹ غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق اسے خود فعال کر سکیں گے۔v

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close