پاکستانی طلبہ کی لاٹری نکل آئی! نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع

اسلام آباد: پاکستان کی سائبر اسپیس کے تحفظ کے لیے افرادی قوت کی تیاری کے مقصد سے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے سائبر سیکیورٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو چھ ہفتوں پر مشتمل عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 16 جون تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

انٹرن شپ پروگرام میں سائبر سیکیورٹی کے اہم شعبوں بشمول انسڈنٹ رسپانس، تھریٹ انٹیلی جنس، ولنریبلٹی منیجمنٹ، گورننس، کمپلائنس، ڈیجیٹل فرانزکس، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔

منتخب انٹرنز کو سائبر سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ انہیں حقیقی سائبر سیکیورٹی منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق پروگرام کے شرکا کو تجربہ کار ماہرین کی جانب سے تربیت اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close