چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 191 کلو میٹر اور مرکز افغانستان کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






