افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب

طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنے والے شرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔
عالمی جریدہ نے افغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ اور طالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اور دیگر جہادی گروہوں کی میزبانی اور سرپرستی کر رہے ہیں، طالبان کی دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کی ضد نے افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا۔

جریدے کے مطابق روسی اور امریکی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجو موجود ہیں۔

امریکی جریدہ کے مطابق القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں سنجیدہ نہیں، القاعدہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف جنگی حکمت عملی اور تربیت کی فراہمی خطے کی سلامتی کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close