اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض، وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی، معروف اینکر پرسن خواجہ اے متین اور چوہدری کاشف نے سابق وزیر صحت اور رکن اسمبلی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
وفد نے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






