سابق وزیر صحت پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا! وزیر اطلاعات تعزیت کے لیے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیئر نے سابق وزیر صحت اور رکن اسمبلی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چوہدری محمد رفیق نیئر نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close