کینسر کا خاتمہ، کینسر کا سو فیصد کامیاب علاج دریافت؟

لندن: کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج انتہائی حوصلہ افزا قرار دیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کینسر کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل اس وقت 11 ممالک میں جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ علاج بعض مریضوں میں رسولیوں کو نمایاں حد تک کم کرنے اور بعض کیسز میں مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

یہ ویکسین خاص طور پر ان مریضوں کو دی جا رہی ہے جن میں کینسر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے یا علاج کے بعد دوبارہ ظاہر ہوا ہے۔ amivantamab پر مبنی اس علاج سے بعض مریضوں میں رسولیوں کا حجم ایک تہائی سے زیادہ کم ہوا جبکہ چند ہفتوں کے اندر نمایاں بہتری بھی دیکھی گئی۔

کلینیکل ٹرائل کے دوران متعدد مریضوں میں رسولیاں مکمل طور پر ختم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ برطانوی انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کے پروفیسر کیون ہیرنگٹن کے مطابق یہ نتائج خاص طور پر ان مریضوں میں دیکھے گئے جن کے جسم کیموتھراپی اور امیونوتھراپی کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزمائشی مرحلے میں شامل بعض مریضوں کے پاس علاج کے انتہائی محدود مواقع موجود تھے، تاہم اس نئی تھراپی کے نتائج غیر معمولی ثابت ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مراحل بھی کامیاب رہے تو یہ علاج مستقبل میں ہزاروں کینسر مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close