جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ملائیشیا نے بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی اپنے نام کر لی۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔یاد رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں ایشیا کی بہترین جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






