12 گھنٹے تک بجلی بند، لوڈشیڈنگ شروع؟

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا۔

شہریوں کے مطابق اورنگی، کورنگی، لیاری، ماڑی پور اور لائنز ایریا سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اسی طرح قائد آباد، ملیر، منگھوپیر، کیماڑی، سرجانی اور نیو کراچی کے مکین بھی گھنٹوں بجلی غائب رہنے کی شکایات کر رہے ہیں۔

سولجر بازار، ہاکس بے روڈ اور گلشن معمار کے رہائشی بھی شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ بجلی کی بندش کے خلاف اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر دو سے تین روز تک بجلی مسلسل بند رہی، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب K-Electric نے 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش بلوں کی عدم ادائیگی اور تکنیکی وجوہات کے باعث کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close