محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، سوات، چترال، دیر اور دیگر بالائی اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے تاہم جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






