کب تک رجسٹریشن کا موقع؟ الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے دو مزید سیاسی جماعتوں کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو دستاویزات مکمل ہونے پر رجسٹریشن دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لیے پہلے 30 مئی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم مزید جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کا موقع دینے کیلئے اس میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026 تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کے تحت مقررہ شرائط پر پورا اترتی ہیں، اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام قانونی تقاضے بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close