وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلی بحالی کی درخواست دائر

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے پر بحال کرنے کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصٰلات کے مطابق  شیر افضل مروت نے درخواست میں علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، متن میں کہا گیاہے کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم ہے، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ایک سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بحال کیا جائے، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ  دباؤ کے تحت لیا گیا،علی امین گنڈا پور کے استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close