ایشوریہ رائے کا گانا نصاب میں شامل کرنے پرحکومت کی شامت آ گئی

نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹ (بی جے پی) نے قسم کھا رکھی ہے کہ ہزیمت اٹھانے اور بے عزت

تاہم تنازع اس وقت پیدا ہوا جب کتاب میں سال 1999ء کی بلاک بسٹر فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ کے اس مشہور گانے کے بول، فلمی ٹریک کے بجائے ‘راجستھانی لوک گیت’ (Folk Song) کے طور پر پیش کر دیے گئے۔

واضع رہے کہ یہ گانا ایشوریہ رائے بچن اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا اور یہ بالی ووڈ کی تاریخ کے مقبول ترین گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

جیسے ہی اس نصابی کتاب کے صفحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تو عوامی سطح پر شدید برہمی اور ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

ناقدین اور سوشل میڈیا صارفین نے اڑیسہ کے اپنے بھرپور مقامی لوک ورثے اور ثقافت کو فروغ دینے کے بجائے بالی ووڈ کے کمرشل گانے کو نصاب کا حصہ بنانے پر تعلیمی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور موقف اختیار کیا کہ مقبول سنیما اور روایتی ثقافتی ورثے کے درمیان فرق کو مٹانا تعلیمی طور پر نقصان دہ ہے۔

عوامی دباؤ اور معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اڑیسہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی اور وزیرِ تعلیم نتیانند گونڈ نے فوری اور سخت ترین کارروائی کا حکم جاری کیا۔

ریاستی حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (SCERT) کے 6 سینئر حکام اور عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اس سنگین کوتاہی کی انکوائری کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے مستقبل میں نصابی کتب کی تیاری کے پورے عمل پر سخت نظر رکھنے اور اس نوعیت کی فاش غلطیوں کو روکنے کے لیے ایک ‘کوالٹی اشیورنس سیل’ قائم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

ی کرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔

بے وقوفی اور ناہلی کی تازہ واردات میں بھارتی ریاست اڑیسہ میں بی جی پی حکومت نے آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ‘نمبوڑا نمبوڑا’ شامل کر دیا جس پر نہ صرف مودی سرکار کی جی بھر کر سبکی ہوئی بلکہ ایک نیا اور شدید نوعیت کا ثقافتی و تعلیمی تنازع بھی کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گانا آٹھویں جماعت کے آرٹ ایجوکیشن (فنکارانہ تعلیم) کے نصاب کی کتاب ‘کیرتی’ میں شامل کیا گیا تھا، جسے بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے مروجہ قوانین کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close