ایران ڈیل کے قریب یا جنگ کے دہانے پر؟

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بے تاب ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بال روم کنسٹرکشن سائٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بے تاب ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے کے انتہائی قریب تھے، تاہم آخری وقت میں اسے موخر کر دیا گیا تاہم انہوں نے ممکنہ حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کو ایک اور بڑی ضرب لگانی پڑ سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق صورتِ حال آئندہ دو سے تین روز، یعنی جمعہ یا ہفتہ یا پھر اگلے ہفتے کے آغاز تک مزید واضح ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے لیکن امریکا جلد فیصلہ کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا میں رجیم چینج کے بارے میں نہیں جانتا، اسے مدد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close