گورنر کے پی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے’’ تعلقات‘‘ پر کھل کر بول اٹھے

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی  پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے’’ تعلقات‘‘  پر کھل کر بول پڑے ۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا مسئلہ سیاسی ہے۔وزیرِ اعلیٰ کی 5، 6 بار صوبے کے مسائل، این ایف سی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں بات چیت کرنی چاہیے وہاں یہ شور شرابا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کا مقدمہ لڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close