ایران کا آبنائے ہرمز میں نیا بحری کنٹرول میکینزم متعارف کرانے کا عندیہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے نیا میکینزم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مخصوص بحری راستوں پر ٹریفک کنٹرول کیا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے متعین کردہ روٹ پر جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کیا ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس نئے میکینزم سے وہ تجارتی جہاز فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ان کے مطابق خصوصی بحری خدمات کے بدلے فیس بھی وصول کی جائے گی۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ یہ نیا راستہ نام نہاد فریڈم پروجیکٹ کے آپریٹرز کے لیے بند رکھا جائے گا، تاہم انہوں نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close