پٹرول سبسڈی میں گڑبڑ، شہریوں کو کم رقم ملنے کا انکشاف

پشاور:   خیبرپختونخوا حکومت نے شہری کو موٹرسائیکل پٹرول سبسڈی کی مد میں 22 سو روپے دینے کے بجائے صرف 100 روپے ارسال کر دیئے۔رپورٹ کے مطابق کے پی حکومت نے 16 لاکھ موٹر سائیکل صارفین کو 22 سو روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں حکومت نے احساس موٹر سائیکل ریلیف کے لیے 3 ارب روپے بھی مختص کئے تھے۔دستاویز کے مطابق اب تک صرف 17 ہزار 658 افراد نے ہی رجسٹریشن کی ہے، جس میں 17 ہزار 658 افراد میں صرف 8 ہزار 515 افراد کی منظوری دی گئی۔حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد کو پٹرول کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں جس صارف کو 100 روپے ملے ہیاس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close