سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 600 روپے سستا ہو گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 539 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 1 ڈالر 59 سینٹ سستی ہو کر 75 ڈالر 89 سینٹ پر آ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں اس کے اثرات کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 159 روپے کمی سے 8 ہزار 73 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 136 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 921 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بڑھنے کے خدشات اور شرح سود بلند سطح پر برقرار رہنے کے امکانات نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری غیر یقینی صورتحال اور عالمی مہنگائی کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close