جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گلگت بلتستان کے الیکشن میں دو حلقوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا ہے۔
استور حلقہ 2 اور گلگت حلقہ 2 میں جماعت اسلامی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ یہ انتخابی اتحاد مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر جماعت اسلامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
گلگت بلتستان کے سابق امیر جماعت اسلامی مولانا عبد السمیع نے کہا کہ 2015 میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی اچھی رہی تھی، اسی کو دیکھتے ہوئے یہ اتحاد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






