نیپرا کی ایران سےاضافی100 میگاواٹ بجلی خریدنےکی منظوری

ایران سے اضافی بجلی کی درآمد میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

اتھارٹی نے موجودہ 104 میگاواٹ بجلی فراہمی کے ٹیرف کی بھی منظوری دے دی ہے اور فیصلہ توثیق کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ایرانی سپلائرز کو ادائیگی امریکی ڈالرز میں کی جائے گی، جبکہ ٹیرف کو اوپیک کے خام تیل کی باسکٹ قیمت سے منسلک رکھا جائے گا۔

مزید یہ کہ اضافی 100 میگاواٹ بجلی کے لیے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ کلوواٹ آور کی “ٹیک آر پی” شق بھی منظور کر لی گئی ہے۔

اتھارٹی نے ایران کی کمپنی “توانیر” سے بجلی درآمد کے معاہدے میں ترامیم نمبر 7، 8 اور 9 کی بھی منظوری دی ہے۔

درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جمع کرائی تھی جس میں موجودہ 104 میگاواٹ اور اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی اور ٹیرف ڈھانچے میں تبدیلیاں شامل تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close